کوئٹہ میں باراتیوں کی بس کھائی میں جاگری، 7 افراد جاں بحق
بس کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا
ویب ڈیسک
|
3 Oct 2024
کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر باراتیوں کی بس کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق جبکہ 37 زخمی ہوگئے۔
بلوچستان کے مغربی بائی پاس پر باراتیوں کی بس کو تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا اور ایک موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوگئی۔
حادثے کے نتیجے میں بس کئی فٹ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں خوشیوں سے بھرے گھرانے پر قیامت ٹوٹ پڑی اور ہر طرف آہ و بکا ہونے لگی۔
محکمہ صحت کے ترجمان وسیم بیگ کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں اور 37 زخمی افراد کو مقامی اسپتال لایا گیا۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
Comments
0 comment