مالکن کے ہاتھوں جلائی جانے والی گھریلو ملازمہ کو دھمکیاں ملنے کا انکشاف

مالکن کے ہاتھوں جلائی جانے والی گھریلو ملازمہ کو دھمکیاں ملنے کا انکشاف

مجھے دھمکیاں دی جارہی ہیں کچھ ہوا تو مالکن شازیہ زمہ دار ہوگی، شبنم
مالکن کے ہاتھوں جلائی جانے والی گھریلو ملازمہ کو دھمکیاں ملنے کا انکشاف

ویب ڈٰیسک

|

2 Dec 2023

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں مالک کے ہاتھوں جھلسنے والی گھریلو ملازمہ نے آئی جی پنجاب سے مدد مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے شمالی  چھاؤنی میں مالک کے ہاتھوں جھلسنے والی متاثرہ گھریلو ملازمہ شبنم کا ویڈیو پیغام سامنے آیا جس میں اُس نے آئی جی پنجاب سے ہاتھ جوڑ کر اپنے اور بچوں کیلیے رحم کی اپیل کی ہے۔

ویڈیو پیغام میں شبنم نے بتایا کہ میرے بچے گھر میں بھوکے ہیں، وہ کبھی بھائی اور کبھی بہن کے پاس ہوتے ہیں، اُن کا کب تک کون خیال رکھے گا، آئی جی صاحب آپ کچھ رحم کریں۔

شبنم نے کہا کہ مجھے کچھ ہوگیا تو مالکن  شازیہ زمہ دار ہوگی، ملزمان مجھے دھمکیاں دے رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب سے ہاتھ جوڑ کر اپیل ہے کہ مجھے تحفظ اور انصاف فراہم کریں۔

واضح رہے کہ 40 سالہ شبنم کو مالکن شازیہ نے گرم پانی پھینک کر جھلسا دیا تھا۔ پولیس نے ایک ملزم نعیم کو گرفتار کرلیا جبکہ مرکزی ملزمہ تاحال گرفتار نہیں ہوسکی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!