لاہور، گھر سے دو سال قبل بھاگ کر شادی کرنے والی لڑکی اور شوہر کو بھائیوں نے قتل کردیا
پولیس نے مقتول جوڑے کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا
ویب ڈیسک
|
3 Jan 2025
لاہور کے دیہی علاقے میں بھائیوں نے پسند کی شادی کرنے پر بہن اور بہنوئی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ کے گاؤں دھلوکی میں بھائیوں نے اپنی بہن رفعت بی بی اور بہنوئی محمود کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق مقتول جوڑے نے دو سال قبل گھر والوں کی بغیر رضامندی کے بھاگ کر شادی کی جس پر اہل خانہ اُس سے ناراض تھے۔
بھائیوں نے بہن کے گھر کا پتہ لگا کر دونوں کو قتل کیا۔ پولیس نے موقع سے شواہد اکھٹے کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں جبکہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا۔
Comments
0 comment