لاہور میں باپ کے کاٹنے سے اسپتال پہنچنے والا بچہ دم توڑ گیا
ویب ڈیسک
|
12 Jun 2024
پنجاب کے شہر لاہور میں باپ کے تشدد کا شکار بچہ دم توڑ گیا، تین سالہ متوفی کو سوتیلے باپ نے کاٹا تھا جس کے باعث جسم میں زہر پھیل گیا تھا۔
لاہور میں خبیب نامی شہری کی دوسری شادی ہوئی جس خاتون کا ایک بچہ آرشمان اور وہ مطلقہ تھی، شوہر نے بچے کو متعدد بار ظلم کا نشانہ بنایا تاہم خاتون اپنی شادی کو بچانےکے لیے خاموش رہیں اور بچے پر ہونے والے ظلم کو برداشت کیا جبکہ شوہر کے پہلی بیوی سے دو بچے تھے۔
پولیس کو تفصیلی بیان دیتے ہوئے والدہ نے انکشاف کیا کہ اس کا شوہر خبیب الرحمان اس کے متوفی بیٹے کاحقیقی باپ نہیں ہے اور اس کی پچھلی شادی سے اس کے بچوں سے دشمنی تھی۔
ماں کے بیان کے مطابق ملزم نے 3 سالہ بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا اور دانتوں سے کاٹ لیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ خبیب الرحمان نے آریشمان کے سر پر ڈنڈے سے وار کیا جس کے نتیجے میں بچے کی موت ہو گئی۔
حکام نے تصدیق کی ہے کہ خبیب الرحمان اس وقت حراست میں ہے اور اسے سخت قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
Comments
0 comment