لاہور میں لاوارث بچوں سے بدفعلی کروانے والا گینگ گرفتار
Webdesk
|
12 Jun 2024
پنجاب پولیس نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے بچوں سے بدفعلی کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں لاوارث بچوں سے بدفعلی کروانے والا گینگ گرفتار کرلیا گیا۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) عمران کشور نے بتایا کہ پولیس نے 8 بچوں کو بازیاب کروا کر 4 ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے بچوں سے بدفعلی کروانے کیلئے سرائے کھول رکھی تھی۔ ان کا کہنا تھاکہ سرائے کے مالکان اور منیجرز ان بچوں کو بدسلوکی کیلئے فراہم کرتے اور ان سے زیادتی کرائی جاتی، زیادہ تر بچوں کو داتا دربار کے قریب واقع سرائے میں لے جا کر بدفعلی کیلئے استعمال کیا جاتا تھا۔
پولیس افسر کے مطابق نے ملزمان سرائے میں آنے والے مہمانوں سے 500 سے 1000 روپے لے کر زیادتی کیلئے بچے فراہم کرتے تھے۔ ڈی آئی جی کے مطابق 8 بچے بازیاب کروائے گئے ہیں۔ گرفتار ملزمان میں خالد، بلال، نواز اور رمضان شامل ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش میں جرم کا اعتراف بھی کیا ہے۔
Comments
0 comment