لاہور زیادتی کیس، گرفتار سیکیورٹی گارڈ شخصی ضمانت پر رہا
ویب ڈیسک
|
17 Oct 2024
پنجاب پولیس نے لاہور کے نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار سیکیورٹی گارڈ کو شخصی ضمانت پر رہا کردیا۔
پولیس کے اعلیٰ افسر سی سی پی او لاہور بلال عباس کمیانہ نے سیکیورٹی گارڈ کی رہائی کی تصدیق کی اور بتایا کہ اُسے گرفتار نہیں بلکہ شامل تفتیش کیا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی گارڈ تو چھٹیوں پر تھا جب اُس سے رابطہ کیا گیا تو وہ خود آیا اور پھر شامل تفتیش ہوا، کوئی ثبوت یا شواہد نہ ملنے پر اُسے شخصی ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔
بلال کمیانہ نے یہ بھی بتایا کہ گرفتار طلبا کو تحریری معافی کے بعد متنبہ کر کے رہا کردیا گیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ احتجاج کی آڑ میں توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں دیں گے جبکہ کالج کیمپس میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ 250 طلبا کے خلاف درج کیا گیا جن میں سے 26 گرفتار ہیں۔
Comments
0 comment