'اللہ کی رضا کیلیے معاف کیا '، کارساز حادثے کے فریقین میں کیا معاہدہ طے پایا
ویب ڈیسک
|
6 Sep 2024
شہر قائد کے علاقے کارساز میں تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والے عمران عارف اور بیٹی آمنہ عارف کے اہل خانہ کے ساتھ ملزمہ نتاشا کے معاملات طے پاگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق فریقین کے درمیان معاملات طے پانے کے بعد اس کو تحریری شکل بھی دے دی گئی ہے، جس پر مقتولہ آمنہ عارف کی والدہ رومانہ، بھائی اسامہ اور بین نے دستخط کیے۔
معاہدے کے تحت لواحقین کو شریعت کے اصولوں کے عین مطابق دیت کی رقم ساڑھے پانچ کروڑ روپے بذریعہ ہے آرڈر ادا کردی گئی ہے جبکہ مقتول کے ایک رشتے دار کو ملازمت بھی ملے گی۔
معاہدے کے تحت اہلیہ رومانہ، بیٹا اسامہ اور عمران عدالت میں ملزمہ نتاشا کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں کریں گے اور وہ ضمانت کے حوالے سے تحریری نو آبشکن سرٹیفیکٹ (این و سی) جمع کروائیں گے۔
این او سی پر تینوں کے دستخط موجود ہیں اور اس میں لکھا گیا ہے کہ یہ واقعہ محض حادثہ تھا اور ہم اللہ کی رضا کیلیے ملزمہ کو معاف کرتے ہیں، ہمیں ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
حلف نامے میں لکھا گیا ہے کہ یہ سب کچھ بغیر کسی دباؤ کے کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ لواحقین کے مطالبے پر ملزمہ نتاشا کے اہل خانہ نے زخمیوں کے علاج کے تمام اخراجات ادا کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔
Comments
0 comment