مدرسے پر دستی بم حملہ، چار طالب علم زخمی
تربت میں قائم مدرسے پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا
ویب ڈیسک
|
21 Nov 2024
بلوچستان کے علاقے تربت میں نامعلوم افراد نے مدرسے پر دستی بم سے حملہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے تربت کے علاقے ملک آباد میں مدرسے پر دستی بم پھینکا جو وضو خانے کے قریب زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔
دھماکے کے وقت مدرسے کے چار بچے وضو خانے کے قریب تھے جو بال بیرنگ اور چھرے لگنے سے زخمی ہوئے۔
دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچی جبکہ زخمی بچوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
Comments
0 comment