مفت کتابیں نہ دینے پر طالب علم کے والد کا ٹیچر پر تشدد
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا
آفتاب مہمند
|
21 Apr 2024
خیبرپختونخوا میں جنونی باپ نے مفت کتابیں نہ دینے پر اسکول ٹیچر کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
سانگلہ الپوری میں پڑھانے والے ٹیچر اعجاز کو ایک طالب علم کے والد نے اسکول میں داخل ہوکر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور لہولہان کردیا۔
ملزم کی شناخت نادر خان کے نام سے ہوئی جسے پولیس نے ٹیچر کی درخواست پر گرفتار کرلیا ہے۔
متاثرہ استاد نے بتایا کہ سرکاری کتب ہمیں نہیں ملیں تو کہاں سے تقسیم کریں۔ ڈائریکٹر ایجوکیشن ثمینہ الطاف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا جبکہ چوکیداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہر داخل ہونے والے شخص کو دروازے پر روک کر انٹری کریں۔
Comments
0 comment