مہنگائی میں کمی کے باوجود پیٹرول، گوشت کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ

مہنگائی میں کمی کے باوجود پیٹرول، گوشت کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیے
مہنگائی میں کمی کے باوجود پیٹرول، گوشت کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ

ویب ڈیسک

|

2 Feb 2024

ملک میں مسلسل دو ہفتوں سے مہنگائی کی شرح میں کمی کا رجحان جاری ہے اس کے باوجود پیٹرول، ڈیزل، چکن اور گوشت کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وفاقی ادارۂ شماریات کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 0.28 فیصد اور سلانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 39.45 فیصد پر آگئی ہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 12 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 17کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور22 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔

اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ایک ہفتے کے دوران چکن،پٹرول،ڈیزل ،گوشت سمیت کئی اشیاء مہنگی ہوئیں جن میں پیٹرول کی قیمتوں میں5.20 فیصد، چکن کی قیمتوں میں 1.88 فیصد، ہائی اسپیڈ ڈیژل کی قیمتوں میں0.95 فیصد،انرجی سیورکی قیمتوں میں0.70 فیصد،دال مونگ کی قیمتوں میں0.34فیصد، مٹن کی قیمتوں میں 0.33 فیصد، بیف کی قیمتوں میں0.15 فیصد اور گڑ کی قیمتوں میں0.21فیصد اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آلو کی قیمتوں میں1.25فیصد،ٹماٹر قیمتوں میں 18.28فیصد،پیاز کی قیمتوں میں 6.99 فیصد، ککنگ گھی کی قیمتوں میں0.36فیصد، انڈے کی قیمتوں میں7.77فیصد،ایل پی جی کی قیمت میں 1.53فیصد،دال مسور کی قیمتوں میں0.80فیصد اور سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں0.28 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!