ملک کے مختلف علاقوں میں 5.8 زلزلے کے شدید جھٹکے

16 hours ago

ملک کے مختلف علاقوں میں 5.8 زلزلے کے شدید جھٹکے

شہری خوف کے عالم میں گھروں سے باہر نکل گئے
ملک کے مختلف علاقوں میں 5.8 زلزلے کے شدید جھٹکے

ویب ڈیسک

|

9 Jan 2026

پاکستان کے متعدد شہروں اور علاقوں میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اسلام آباد، راولپنڈی، سوات، شانگلہ اور بونیر سمیت آزاد کشمیر کے مختلف حصوں اور وادی نیلم میں بھی زمین لرز اٹھی، جہاں لوگ احتیاطاً گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما اداروں کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.8 ناپی گئی، جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 159 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی۔

زلزلے کا مرکز تاجکستان اور چین کے سنکیانگ علاقے کے سرحدی خطے میں بتایا جا رہا ہے۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!