ملتان میں سفاک شخص نے فصل کا پانی پینے پر گدھی کی دو ٹانگیں کاٹ دیں

ملتان میں سفاک شخص نے فصل کا پانی پینے پر گدھی کی دو ٹانگیں کاٹ دیں

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا، ملزم کی تلاش کیلیے چھاپے
ملتان میں سفاک شخص نے فصل کا پانی پینے پر گدھی کی دو ٹانگیں کاٹ دیں

Webdesk

|

24 Jul 2024

بے زبان جانور پر سفاکیت اور بربریت کا ایک اور واقعہ ملتان میں پیش آیا ہے۔

ملتان کے علاقے علی پور کے ضلع موضوع جتوئی شمالی میں بااثر اور سفاک زمیندار نے فصلوں میں داخل ہوکر پانی پینے والی گدھی کی دو ٹانگیں کاٹ دیں۔

متاثرہ شخص کے مطابق گدھی نے تل کی فصل میں داخل ہوکر پانی پیا تھا، جس پر بااثر زمیندار طیش میں آیا اور پھر اُس نے گدھی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اُس کے پاؤں کاٹ دیے۔

پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ شخص کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ جانوروں پر ظلم سب سے پہلا واقعہ سانگھڑ میں پیش آیا تھا جہاں جاگیردار نے فصل خراب کرنے کے الزام میں اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی تھی۔

بعد ازاں حیدرآباد، راولپنڈی سمیت دیگر علاقوں سے بھی جانوروں کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات سامنے آئے۔ 16 جون کو حیدرآباد میں مالک نے اپنے گدھے کو دوسرے گدھے کے ساتھ دیکھنے پر اُس کی ٹانگ کاٹ دی تھی جو بعد میں 23 جون کو مر گیا تھا۔

 

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!