ماں باپ نے ذہنی معذور بچی کو تنگ آکر قتل کردیا
ویب ڈیسک
|
27 Jul 2024
خیبرپختون خواہ کے علاقے مانسہرہ کے ضلع بالا کوٹ میں ماں باپ نے 12 سالہ ذہنی معذور بچی کو تنگ آکر قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق بالاکوٹ کے علاقے پودینہ بیلہ سے ملنے والی نامعلوم بچی کی نعش کا معمہ حل ہوگیا، جس کی شناخت نکہ پانی کی رہائشی بارہ سالہ نور حرم کے نام سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق شک کی بنیاد پر ماں باپ سے تفتیش کی گئی تو انہوں نے نور حرم کو قتل کرنے کا اعتراف کیا اور بتایا کہ وہ بیٹی کی ذہنی معذوری اور علاج سے تنگ آگئے تھے۔
ماں باپ نے ذہنی معذور بیٹی کو گلا دبا کر قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔ اعتراف جرم کے بعد پولیس نے قتل کے الزام میں دونوں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کو دیے گئے بیان میں ملزم جوڑے نے بتایا کہ بچی کو گلہ دبا کر قتل کرکے نعش کو بالاکوٹ میں پھینک دی تھی تاکہ کسی کو شک نہ ہوسکے اور پھر اُس کے گمشدہ ہونے کا ڈرامہ رچایا تھا۔
Comments
0 comment