12 hours ago
مصطفی عامر قتل کیس، ارمغان کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے والے جج کے اختیارات ختم

ویب ڈیسک
|
26 Feb 2025
مصطفی قتل کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، جس میں ملزم ارمغان کا جسمانی ریمانڈ منظور نہ کرنے والے جج کے اختیارات ختم کردیے گئے ہیں۔
وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کے خط کی روشنی میں ملزم ارمغان کا جسمانی ریمانڈ منظور نہ کرنے والے انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر ایک کے منتظم جج کے اختیارات ختم کردیے گئے ہیں۔
وزیر داخلہ کے خط کی روشنی میں سندھ ہائیکورٹ نے انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 1 کے جج کے اختیارات ختم کرنے کے احکامات جاری کیے جس کی روشنی میں سندھ حکومت نے بھی اعلامیہ جاری کردیا۔
اعلامیے کے مطابق ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کر کے اُسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے والے منتظم جج کے اختیارات ختم کردیے گئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نمبر تین کے جج کو عدالت نمبر ایک کے اضافی اختیارات دے دیے گئے۔
Comments
0 comment