12 hours ago
مصطفی عامر قتل کیس، ارمغان نے لاش جلانے کا اعتراف کر لیا
پولیس نے چالان پیش کردیا

ویب ڈیسک
|
20 Jul 2025
کراچی: ڈیفنس میں گمشدگی کے بعد دوست کے ہاتھوں قتل ہونے والے مصطفی کو گاڑی میں جلانے کا اعتراف کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ارمغان نے مصطفیٰ کو گاڑی میں آگ لگاکر قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔
پولیس نے عدالت میں کیس کا چالان پیش کردیا جس کو عدالت نے منظور کرلیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیے گئے چالان میں کہا گیا ہے کہ ملزم ارمغان نے مصطفیٰ عامر کو تشدد کرکے زخمی اورگاڑی میں آگ لگا کرقتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
واضح رہے کہ فروری میں ڈیفنس کے رہائشی نوجوان مصطفی عامر کو لاش دوستوں ارمغان نے قتل کردیا تھا۔ دونوں ملزمان نے مصطفی کو بلوچستان گاڑی میں لے جاکر جلا کر مارا تھا۔
Comments
0 comment