5 hours ago
موبائل فون مہنگے ہونے کی بڑی وجہ کیا ہے؟ اہم انکشاف
Webdesk
|
18 May 2026
کراچی: موبائل فون مہنگے ہونے کی بڑی وجہ اس وقت مصنوعی ذہانت کی بڑھتی ہوئی ضرورت بن رہی ہے۔
دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے مراکز اور بڑے کمپیوٹر نظاموں کے لیے جو طاقتور میموری چپس استعمال ہو رہے ہیں، انہی پرزوں کی مانگ بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔
اسی وجہ سے موبائل فون بنانے والی کمپنیوں کو یہ پرزے مہنگے مل رہے ہیں۔ بڑی پرزہ ساز کمپنیاں اب اپنی زیادہ تر پیداوار مصنوعی ذہانت کے نظاموں کے لیے مختص کر رہی ہیں۔
اس وجہ سے موبائل فونز میں استعمال ہونے والی یادداشتی چپس کی کمی پیدا ہو رہی ہے، نتیجتا فون بنانے کی لاگت بڑھ رہی ہے۔
ماہرین نے کہا کہ اگلے سال موبائل فونز کی قیمتوں میں سات سے پندرہ فیصد تک اضافہ ہو سکتا ہے، کچھ کمپنیاں فون مہنگا کرنے کے بجائے اس کی یادداشت، کیمرہ یا دیگر خصوصیات کم کر سکتی ہیں۔
درمیانی قیمت والے فون سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔وہ کمپنیاں جو نسبتاً سستے فون بناتی ہیں، ان پر دبائو زیادہ ہوگا کیونکہ ان کا منافع کم ہوتا ہے جبکہ مہنگے اور مشہور برانڈز اس صورتحال کو نسبتا بہتر طریقے سے سنبھال سکتے ہیں۔
ماہرین نے اس صورتحال کو ایک خاص نام بھی دیا ہے، جس کا مطلب ہے یادداشتی بحران، یعنی ایسی کمی جو پوری ٹیکنالوجی کی دنیا کو متاثر کر رہی ہے۔
Comments
0 comment