میو اسپتال کی لفٹ گر گئی، 12 افراد شدید زخمی
آرتھوپیڈک وارڈ میں لفٹ گرنے سے 12 افراد زخمی ہوئے

Webdesk
|
20 Feb 2025
لاہور کے سب سے بڑے میو اسپتال میں ہڈی وارڈ کی لفٹ گر گئی، جس کے باعث 3 نرسوں کی ٹانگیں فریکچر ہوگئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آرتھوپیڈک وارڈ میں لفٹ گرنے سے 12 افراد زخمی ہوئے جن میں سے ہیڈ نرس سمیت 3 کی ٹانگیں فریکچر ہو گئیں۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق 6افراد کی گنجائش والی لفٹ میں 12 افراد سوار تھے۔
انتظامیہ کے مطابق لفٹ پرانی اور اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے گری، واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
Comments
0 comment