نا معلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق
Webdesk
|
15 Sep 2024
لاہور: اسلام پورہ میں پولیس اہلکاروں پر نا معلوم افراد نے فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں گشت پر مامور پولیس کانسٹیبل ارشد زندگی کی بازی ہار گیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں نے ساندہ روڈ کے قریب مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔
پولیس اہلکار ارشد کے سینے پر دل کے قریب گولی لگی جسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکا۔موٹرسائیکل سوار فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔
واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے کہا کہ ملزموں کی گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں سمیت وسائل بروئے کار لائے جائیں۔قاتلوں کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا۔
Comments
0 comment