1 hour ago
انجینئر محمد علی مرزا کی اکیڈمی پر مسلح ملزمان کی فائرنگ، ایک حملہ آور ہلاک
اکیڈمی کے اراکین اور وہاں موجود طلبہ مکمل طور پر محفوظ رہے
Webdesk
|
19 Apr 2026
جہلم میں معروف مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا کی اکیڈمی پر دو مسلح حملہ آوروں نے فائرنگ کردی، حملے کے دوران ایک مسلح شخص نے اکیڈمی کے مرکزی گیٹ اور سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس جوان گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔
پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی کے باعث ایک حملہ آور موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب رہا۔
خوش قسمتی سے اس حملے میں انجینئر محمد علی مرزا، اکیڈمی کے اراکین اور وہاں موجود طلبہ مکمل طور پر محفوظ رہے۔ زخمی پولیس اہلکار کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
Comments
0 comment