انتظامیہ کی لاپرواہی، کراچی میں ایک اور بچی کھلے گٹر میں گر گئی

انتظامیہ کی لاپرواہی، کراچی میں ایک اور بچی کھلے گٹر میں گر گئی

واقعے کے بعد ٹائون چیئرمین نواز بروہی کو بھی موقع پر طلب کیا گیا
انتظامیہ کی لاپرواہی، کراچی میں ایک اور بچی کھلے گٹر میں گر گئی

Webdesk

|

5 Dec 2025

کراچی: شہر قائد میں کھلے مین ہول میں بچی کے گرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔منگھوپیر تھانے کے علاقے گرم چشمہ یونین کمیٹی نمبر2 میں نجی اسکول کی پہلی جماعت کی طالبہ اچانک کھلے مین ہول میں گر گئی، جائے وقوعہ سے گزرنے والے ایک شہری نے بچی کو بروقت کھلے مین ہول سے نکال کربچالیا۔

بچی کی شناخت عنایہ امین کے نام سے کی گئی۔کھلا مین ہول 4 سے 5 فٹ گہرا تھا تاہم کھلے مین ہول میں پانی کا بہاو انتہائی کم تھا، ذرائع کے مطابق بچی چھٹی کے بعد دیگر بچیوں کے ہمراہ اسکول سے گھر جا رہی تھی کہ انجی اسکول کے باہر ہی کھلے مین ہول میں گر گئی۔

واقعے کے فوری بعد بچی کے والدین نجی اسکول پہنچ گئے، حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، ایس ایچ او منگھوپیر زبیر نواز نے بتایا کہ منگھوپیر میں متعدد گٹروں کے ڈھکن کھلے پڑے ہیں، اسکول کی بچی جسے ہی کھلے مین ہول میں سلپ ہوئی موقع پر موجود شہری نے اسے بچایا۔

واقعے کے بعد ٹائون چیئرمین نواز بروہی کو بھی موقع پرطلب کیا گیا، ٹائون چیئرمین نے کہاکہ انہوں نے گٹرکے ڈھکن یوسی چیئرمین کو دے دیئے تھے، انہوں نے لگائے کیوں نہیں معلوم کیا جا رہا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!