9 hours ago
نوشہرہ میں زہریلی مٹھائی سے 3 بچے جاں بحق، ماں کی حالت تشویشناک

ویب ڈیسک
|
20 May 2025
نوشہرہ: خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں مبینہ طور پر زہریلی مٹھائی کھانے سے 3 کم سن بہن بھائی جاں بحق ہو گئے، جبکہ ان کی والدہ کی حالت تشویش ناک ہے۔
تفصیلات کے مطابق نوشہرہ پولیس کے ترجمان ترک علی شاہ نے بتایا کہ متاثرہ خاندان نے رات کو چائے کے ساتھ مٹھائی کھائی، جس کے بعد تمام افراد کی طبیعت بگڑ گئی۔ انہیں فوری طور پر منتقل کیا گیا۔
اسپتال منتقلی کے بعد 8 سالہ مریم، 6 سالہ حریم اور 4 سالہ محمد یمان انتقال کرگئے جبکہ ماں کی حالت تشویشناک ہے جسے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔
پولیس نے بچوں کے والد بخت شیر کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق، اموات کی اصل وجہ جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔
ابتدائی رپورٹس میں زہریلی مٹھائی کو وجہ بتایا گیا ہے، لیکن لیبارٹری ٹیسٹس کے بعد حتمی نتائج سامنے آئیں گے۔
اس سے قبل 15 اپریل کو پنجاب کے ضلع حافظ آباد کے علاقے قلعہ صاحب سنگھ میں پیش آیا تھا، جہاں زہریلی مٹھائی کھانے سے 3 بچوں کی موت ہو گئی تھی۔
Comments
0 comment