نوازئیدہ بیمار بچی کو پیسہ نہ ہونے پر زندہ دفنانے والا باپ گرفتار، سنسنی خیز انکشاف

نوازئیدہ بیمار بچی کو پیسہ نہ ہونے پر زندہ دفنانے والا باپ گرفتار، سنسنی خیز انکشاف

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا واقعہ سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں پیش آیا
نوازئیدہ بیمار بچی کو پیسہ نہ ہونے پر زندہ دفنانے والا باپ گرفتار، سنسنی خیز انکشاف

ویب ڈیسک

|

9 Jul 2024

سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں علاج کے پیسے نہ ہونے پر اپنی نوزائیدہ بچی کو زندہ دفن کرنے والے سفاک شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

واقعہ سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر ہونے کے بعد سب کی توجہ کا مرکز ہوا، جس میں ایک شخص کو قبر کے پاس بیٹھ کر روتے اور گڑ گڑاتے دیکھا گیا۔

معاملہ عدالت پہنچا تو جج نے قبر کشائی کا حکم دیا ۔پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تھارو شاہ گاؤں فوٹوراج پیر میں پیش آیا۔ ملزم مچھر راج پور کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔

راج پور نے وضاحت کی کہ اس کے پہلے ہی دو بچے ہیں اور اُس کی نوازائیدہ بچی پیدائش کے بعد سے بیمار تھی جس کے علاج و معالجے کیلیے اُس کے پاس پیسے نہیں تھے اور نہ ہی بندوبست ہوپارہا تھا جس پر اُس نے شیر خوار بچے کو زندہ دفن کرنے کا سنگین فیصلہ کیا۔

اس کی گرفتاری کے بعد، پولیس راج پور کے ساتھ قبر پر گئی جہاں اس نے بچے کی قبر کی جگہ کی نشاندہی کی۔ملزم کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 201 (جرم کے ثبوت غائب کرنے، یا اسکرین مجرم کو غلط معلومات دینے) اور 302 (قتل کی سزا) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!