نئی گھریلو ملازمہ سابق افسر کے گھر سے چالیس لالھ لے اُڑی

نئی گھریلو ملازمہ سابق افسر کے گھر سے چالیس لالھ لے اُڑی

پولیس نے گھریلو ملازمہ کو مرکزی ملزم قرار دیتے ہوئے اس کی تلاش شروع کر دی ہے۔
نئی گھریلو ملازمہ سابق افسر کے گھر سے چالیس لالھ لے اُڑی

Webdesk

|

2 Jul 2026

کراچی: 6 دن پہلے کام پر لگنے والی گھریلو ملازمہ نے سابق افسر کے گھر پر چالیس لالھ کا صفایا کردیا۔

کراچی: شہر کے علاقے عزیز آباد میں ایک ریٹائرڈ افسر کے گھر سے 40 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نقدی اور زیورات چوری ہونے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے گھریلو ملازمہ کو مرکزی ملزم قرار دیتے ہوئے اس کی تلاش شروع کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان نے چند روز قبل ایک خاتون کو گھر میں ملازمت پر رکھا تھا تاکہ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا ایک اہلِ خانہ کی دیکھ بھال کر سکے۔ تاہم ملازمت کے صرف چھ دن بعد خاتون مبینہ طور پر گھر سے نقد رقم اور قیمتی زیورات لے کر فرار ہو گئی۔

ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمہ نے ملازمت کے وقت اپنا غلط پتہ فراہم کیا تھا، جبکہ اس کی قومی شناختی کارڈ کی تصدیق بھی نہیں کرائی گئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے عمارت کے سکیورٹی گارڈ سے ملازمت کی درخواست کی تھی، جس کے بعد گارڈ نے اسے متاثرہ خاندان سے ملوایا تھا۔

حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ملزمہ کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!