نیپرا نے کراچی والوں پر بجلی بم گرادیا، فی یونٹ قیمت میں مزید اضافہ

نیپرا نے کراچی والوں پر بجلی بم گرادیا، فی یونٹ قیمت میں مزید اضافہ

وفاقی حکومت کی درخواست پر نیپرا نے فی یونٹ قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کیا
نیپرا نے کراچی والوں پر بجلی بم گرادیا، فی یونٹ قیمت میں مزید اضافہ

ویب ڈیسک

|

29 Dec 2023

نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی نے کراچی کے صارفین پر ایک بار بجلی بم گرادیا۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت مکمل کرنے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 1 روپے 71 مہنگی کر دی گئی ہے، جس کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔

نیپرا نے کہا کہ کراچی کے صارفین سے اپریل، مئی جون 2023  کہ 48 پیسے فی یونٹ  جنوری تا مارچ لیا جائے گا، جولائی اگست اور ستمبر 2023 کہ 1 روپے 24 پیسے فی یونٹ بھی یکم جنوری سے ریکور کیا جائے گا۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ  اضافہ سہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، یہی پیسے ملک کے دیگر تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین سے وصول کیا گیا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!