پاکپتن میں ڈاکٹرز اور اسپتال عملے کی بے حسی، نومولود تڑپ تڑپ کر مر گئی

پاکپتن میں ڈاکٹرز اور اسپتال عملے کی بے حسی، نومولود تڑپ تڑپ کر مر گئی

اہل خانہ کا نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ
پاکپتن میں ڈاکٹرز اور اسپتال عملے کی بے حسی، نومولود تڑپ تڑپ کر مر گئی

Webdesk

|

6 Dec 2023

پاکپتن کے ڈسٹرکٹ اسپتال میں نومولود بچی مبینہ طور پر عملے کی غفلت کی بھینٹ چڑھ گئی۔

لواحقین نے الزام عائد کیا کہ بچی آکسیجن کیلیے تڑپتی رہی اور بے حس عملے نے دوسرا آکسیجن سلنڈر تک نہ لگایا۔

متوفی کے والد نے بیان دیا کہ آکسیجن سلنڈر کیلئے عملے کی مِنت سماجت بھی مگر انہوں نے ایک نہ سنی اور میری بچی میرے سامنے تڑپ تڑپ کر مر گئی۔

والد نے کہا کہ ڈاکٹرز اور عملے کی بے حِسی میری بچی کی قاتل ہے، ڈسٹرکٹ اسپتال کے افسران صرف فوٹو سیشن تک محدود ہیں۔

متوفیہ کے ورثا نے احتجاج کرتے ہوئے ملوث افراد کیخلاف وزیراعلیٰ پنجاب سے ایکشن لینے کا مطالبہ بھی کیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!