پاکستان میں بچوں سے زیادتی کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ، 5 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

پاکستان میں بچوں سے زیادتی کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ، 5 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

62 فیصد واقعات پنجاب سے سامنے آئے، رپورٹ
پاکستان میں بچوں سے زیادتی کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ، 5 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک

|

31 Dec 2024

ملک میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھا گیا ہے۔

غیر سرکاری تنظیم اسسٹین ایبل سوشل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (SSDO) نے پاکستان کے 4 صوبوں پنجاب ، سندھ ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات پر مبنی 5 سالہ رپورٹ جاری کر دی۔

اس رپورٹ میں 2019 سے 2023 تک کے اعداد و شمار شامل کیے گئے ہیں جس کے مطابق ان سالوں میں 5 ہزار 398 زیادتی کے کیسز رپورٹ ہوئے اور ان میں سے 62 فیصد واقعات پنجاب سے سامنے آئے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ان پانچ سالوں کے دوران 3 ہزار 323 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ خیبرپختونخوا میں 1360، سندھ میں 458 اور بلوچستان میں 257 کیسز سامنے آئے۔

 لاہور میں بچوں سے زیادتی کے سب سے زیادہ 1176 واقعات رپورٹ ہوئے جب کہ خیبرپختونخوا کے کم آبادی والے ضلع کولائی پالس کوہستان میں 84 واقعات رپورٹ ہوئے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!