پنجاب میں سسرالیوں نے بہو کو قتل کر کے لاش ٹکڑے کر کے نالے میں بھا دی

پنجاب میں سسرالیوں نے بہو کو قتل کر کے لاش ٹکڑے کر کے نالے میں بھا دی

پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا
پنجاب میں سسرالیوں نے بہو کو قتل کر کے لاش ٹکڑے کر کے نالے میں بھا دی

ویب ڈیسک

|

13 Nov 2024

پنجاب کے علاقے ڈسکہ میں سسرالیوں نے بہو کو قتل کر کے لاش کے ٹکڑے نالے میں بھا دیے۔

تفصیلات کے مطابق موضع کوٹلی مرلہ میں گوجرانولہ کی رہائشی خاتون اپنے 3 سالہ بیٹے کے ساتھ سسرال میں مقیم تھی جبکہ اسکا شوہر روزگار کے سلسلے میں بیرون ملک میں ہے۔

مقتولہ کے والد نے بیٹی سے رابطہ نہ ہونے پر سسرال کا رخ کیا تو انہوں نے ڈرامہ رچایا کہ لڑکی صبح آپ کے گھر اکیلی گئی ہے اور بچہ بھی اسکا یہیں ہمارے ساتھ ہے۔

شبیر احمد کے مطابق انہیں رابطہ نہ ہونے پر فکر لاحق ہوئی تھی پھر جب بیٹی کو سسرال سے غائب اور نواسے کو دیکھا تو یہ فکر تشویش میں بدل گئی۔

انہوں نے پولیس کو اس حوالے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ سسرال والے آئے روز بیٹی سے جھگڑا کرتے رہتے تھے۔

پولیس نے ایف آئی آر اندراج کے بعد جب تحقیقات شروع کیں اور سسرالیوں کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تو سسرالیوں نے قتل اور پاش کے ٹکڑے بوری میں بند کر کے نالے میں پھینکنے کا انکشاف کیا۔

انہوں نے پولیس کو نشان دہی بھی کی جس کے بعد ریسکیو حکام نے نالے سے باقیات برآمد کرکے پولیس کے حوالے کردیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!