8 hours ago
پنجاب میں طوفان اور بارشوں کے دوران حادثات میں 13 افراد جاں بحق، 92 زخمی

ویب ڈیسک
|
24 May 2025
پنجاب بھر میں ہفتے کے روز ہونے والی طوفان اور بارشوں کے دوران حادثات میں 13 شہری جاں بحق جبکہ 92 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہفتے کے روز شدید طوفان کے ساتھ بارشیں ہوئیں، جبکہ گالی گھٹاؤں اور مٹی کے طوفان کی وجہ سے دن میں گھپ اندھیرا ہوا اور شہری شدید خوف کا شکار ہوئے۔
اسلام آباد میں طوفانی بارشوں کے ساتھ مختلف سیکٹرز میں ژالہ باری بھی ہوئی جبکہ طوفانی بارشوں کے باعث پنڈی سمیت پنجاب کے درالحکومت سمیت مختلف اضلاع میں درخت، بل بورڈز اور بوسیدہ مکانات کی دیواریں اور چھتیں کرنے کے واقعات پیش آئے۔
پی ڈی ایم اے نے ہفتے کے روز صوبہ بھر میں طوفان کے باعث نقصانات بارے ابتدائی رپورٹ جاری کردی۔ جس کے مطابق آندھی و طوفان کے دوران پیش آنے والے حادثات میں13 شہری جاں بحق اور 92 زخمی ہوئے۔
لاہور میں 3، جہلم میں تین، سیالکوٹ میں دو، راولپنڈی، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب میں 1، 1 شہری جاں بحق ہوا، اموات بوسیدہ مکانات کے گرنے اور غیر محفوظ مقامات پر ہونے کے باعث ہوئیں۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ طوفان کے باعث متعدد کچے اور بوسیدہ مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔ جن میں سے کچھ جزوی جبکہ کچھ مکمل طور پر منہدم ہوئے ہیں۔
Comments
0 comment