پانی کی بوند بوند کو ترستے شہریوں نے ہائیڈرنٹس پر حملے شروع کر دیے

پانی کی بوند بوند کو ترستے شہریوں نے ہائیڈرنٹس پر حملے شروع کر دیے

پانی کی بوند بوند کو ترسنے والے شہریوں نے احتجاج کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے،
پانی کی بوند بوند کو ترستے شہریوں نے ہائیڈرنٹس پر حملے شروع کر دیے

Webdesk

|

10 Jul 2024

  کراچی: شہر قائد میں شہریوں کو پانی کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، شہریوں نے سرکاری ہائیڈرنٹس پر حملے شروع کر دیے، شہریوں نے  صفورہ اورلانڈھی فیوچرکالونی ہائیڈرنٹس پر کھڑے ٹینکروں کے نلکے کھول کر پانی سڑکوں پر بہا دیا۔

ذرائع کے مطابق پانی کی بوند بوند کو ترسنے والے شہریوں نے احتجاج کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے، اور بڑی تعداد میں جمع ہوکر ہائیڈرنٹس پر کھڑے ٹینکروں کا پانی بہانہ شروع کردیا ہے۔

غصے میں آگ بگولا شہریوں نے صفورہ اور لانڈھی فیوچرکالونی ہائیڈرنٹس پر کھڑے ٹینکروں کے نلکے کھول کر سارا پانی بہادیا۔

واٹر کارپوریشن حکام کے مطابق عوامی احتجاج کے باعث لانڈھی فیوچرکالونی ہائیڈرنٹ کو بندکردیا گیا  ہے کیونکہ وہاں نکلنے والے ٹینکرز کوشہریوں نے روک کر ان کا پانی سڑک پر بہادیا، لانڈھی فیوچرکالونی ہائیڈرنٹس پرامن وامان کی صورتحال خراب ہوگئی۔

بڑی تعداد میں پانی کے ستائے شہری لانڈھی فیوچرکالونی ہائیڈرنٹ پہنچ گئے تھے اورانہوں نے  تمام ٹینکروں کے نلکے کھول کر پانی بہادیا جس سے سڑک پر پانی جمع ہو گیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!