پڑھائی کیوجہ سے شادی سے انکار پر نوجوان نے کزن کو قتل کر کے خودکشی کرلی

پڑھائی کیوجہ سے شادی سے انکار پر نوجوان نے کزن کو قتل کر کے خودکشی کرلی

افسوسناک واقعہ وفاقی دارالحکومت تھانہ کھنہ کی حدود سوہان میں پیش آیا
پڑھائی کیوجہ سے شادی سے انکار پر نوجوان نے کزن کو قتل کر کے خودکشی کرلی

ویب ڈیسک

|

18 Dec 2023

وفاقی دارالحکومت تھانہ کھنہ کی حدود سوہان میں شادی سےانکار پرنوجوان نے فرسٹ ائیر کی طالبہ اپنی سگی کزن کوفائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق نوجوان آکاش اپنی کزن فرسٹ ائیر کی طالبہ کو پسند کرتاتھااوراسے مسلسل مجبور کررہا تھاکہ وہ اس سے شادی کرلے جس پر طالبہ نے ہر مرتبہ انکار کیااور اپنے کزن کوبتایاکہ اسکی تمام تر توجہ اپنی تعلیم پر ہے اوروہ شادی نہیں کرنا چاہتی ۔

یہی بات طالبہ نے اپنے گھر والوں کوبھی بتائی جس پر نوجوان آکاش کو طالبہ کی جانب سے اور اسکے گھر والوں کی جانب سے شادی سے صاف انکار کردیا گیا تو وہ اپنی کزن کے سوہان میں واقع گھر میں مسلح ہوکر گھس آیا جبکہ اس وقت اسکی  کزن جس سے وہ شادی کرنا چاہتا تھا گھرمیں اپنے کمرے میں پڑھ رہی تھی کہ اچانک آکاش نے اسے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا جس کے بعد اپنے سر پر گولی مار کر نوجوان نے اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔

پولیس کے مطابق دونوں نعشیں قبضہ میں لیکر معائنہ کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں اور واقعہ کی رپٹ درج کرلی گئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!