آپریشن کے دوران طبی عملے کی غلفت سے پیٹ میں قینچی رہ گئی، لڑکی کا انتقال

آپریشن کے دوران طبی عملے کی غلفت سے پیٹ میں قینچی رہ گئی، لڑکی کا انتقال

لڑکی کے اہل خانہ کے مطابق اشنا کی 7 فروری کو فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں سرجری ہوئی تھی
آپریشن کے دوران طبی عملے کی غلفت سے پیٹ میں قینچی رہ گئی، لڑکی کا انتقال

ویب ڈیسک

|

10 Jul 2024

فیصل آباد کے سرکاری اسپتال میں  طبی عملے کی غفلت کے باعث 20 سالہ خاتون المناک طور پر انتقال کرگئی۔

اہل خانہ کے مطابق بیس سالہ اشنا کی پانچ ماہ قبل ڈاکٹر کی تجویز پر سرجری ہوئی جس کے دوران مبینہ طور پر آپریشن کرنے والے عملے نے غلفت کا مظاہرہ کیا اور قینچی پیٹ میں رہ گئی تھی۔

آپریشن کے بعد اشنا کی طبیعت ٹھیک ہونے کے بجائے وقت کے ساتھ بگڑتی رہی اور پیچیدگیا شروع ہوئیں جب ڈاکٹر کی تجویز پر الٹرا ساؤنڈ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ پیٹ میں دھاتی چیز موجود ہے جس کے انفیکشن کی وجہ سے اشنا کی حالت خراب ہوئی۔

اہل خانہ نے الزام عائد کیا کہ دھاتی چیز کے انفیکشن کی وجہ سے اشنا کو جب اسپتال لایا گیا اور آپریشن ہوا تو پیٹ سے قینچی برآمد ہوئی۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اشنا کا 7 فروری کو فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں آپریشن ہوا تھا۔

اشنا کے اہل خانہ نے رپورٹ کیا ہے کہ سرجری کے بعد، اسے غیر معمولی اور شدید درد کا سامنا کرنا شروع ہوا، جس کے بارے میں ابتدائی طور پر ان کا خیال تھا کہ یہ آپریشن کے بعد کی تکلیف ہے۔ 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!