پشاور : باپ نے 13 سالہ بچی کو 72 سالہ شخص کے ساتھ نکاح کیلیے 5 لاکھ روپے میں فروخت کردیا
پولیس نے بروقت کارروائی کر کے شادی کی کوشش ناکام بنادی، دلہا اور نکاح خواں گرفتار
ویب ڈیسک
|
15 Jun 2024
پشاور میں سفاک باپ نے اپنی 13 سالہ بچی کو پانچ لاکھ روپے میں 72 سالہ شخص کو فروخت کر کے شادی کروانے کی کوشش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے تنگی میں باپ نے اپنی تیرہ سالہ بچی کو 5 لاکھ روپے میں 72 سالہ شخص کو فروخت کر کے نکاح میں دینے کی کوشش کی۔
پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر کارروائی کی اور شادی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 72 سالہ دلہا حبیب جان کو گرفتار کرلیا، جو ارمڑ کا رہائشی ہے جبکہ پولیس نے نکاح خواں کو بھی حراست میں لے لیا۔
لڑکی کا باپ پولیس کے آتے ہی موقع سے فرار ہوگیا جبکہ دلہا ، لڑکی کے والد اور نکاح خواں کے خلاف چائلٹ ایکٹ میرج کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
Comments
0 comment