پسند کی شادی جرم بن گئی، دلہن گھر سے اغواء
نوشہرو فیروز کے علاقے کنڈیارو میں پسند کی شادی کرنے والے دولہے کے گھر پر مسلح افراد نے حملہ کردیا۔
Webdesk
|
4 Aug 2024
نوشہروفیروز : پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے گھر پر فائرنگ سے دلہے کے والد سمیت 3افراد زخمی ہوگئے جبکہ دلہن کو اغوا کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نوشہرو فیروز کے علاقے کنڈیارو میں پسند کی شادی کرنے والے دولہے کے گھر پر مسلح افراد نے حملہ کردیا۔
فائرنگ سے دولہے کے والدسمیت 3افرادزخمی ہوئے جبکہ دلہن کو اغوا کرلیا گیا، پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا ہے تاہم دولہے کے والدشاہد جوکھیو کی حالت تشویشناک ہونے پر نواب شاہ منتقل کردیا ہے۔
پولیس نے کہا کہ پسندکی شادی پردلہن کے رشتہ دارناراض تھے تاہم ملزمان کی گرفتاری کے لئیٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
Comments
0 comment