پولینڈ سے 7 ماہ کا سفر کرنے آنے والا غیرملکی جوڑے سے سجاول میں ڈکیتی

پولینڈ سے 7 ماہ کا سفر کرنے آنے والا غیرملکی جوڑے سے سجاول میں ڈکیتی

سندھ حکومت نے جوڑے کو فوری طور پر موبائل فون فراہم کردیے
پولینڈ سے 7 ماہ کا سفر کرنے آنے والا غیرملکی جوڑے سے سجاول میں ڈکیتی

ویب ڈیسک

|

30 Dec 2024

پولینڈ سے 7 ماہ تک دس ممالک کا سفر کرنے والے پولینڈ کے سیاحتی جوڑے کو سجاول میں ڈکیتوں نے لوٹ لیا۔

تفصیلات کے مطابق سائیکل پر 7 مہینوں سے مسلسل 10 ممالک کا سفر کرنے والا پولینڈ کا جوڑا سجاول بدین روڈ سے ڈکیتوں کے ہاتھوں لٹ گیا۔

پولینڈ کا سے سیاحت کی غرض سے آنے والے لڑکا اور لڑکی  سیاحتی جگہوں کا دورہ کرتے ہوئے سجاول پہنچا جو سجاول بدین بائی پاس پر نا معلوم ڈکیتوں کے ہاتھوں ڈکیتی کا شکار ہو گیا۔

پولیس کو اطلاع ملتے ہی ضلع سجاول میں پولیس کی جانب سے ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔  پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزمان کو گرفتار کیا جائیگا اور سیاحت کی غرض سے آنے والے غیر ملکی جوڑے سے چوری ہونے والے موبائل فون ریکور کروا دیے جائیں گے۔

اُدھر وزیر داخلہ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی سجاول سے تفصیلات طلب کرلیں جبکہ ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت بھی کی ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ تفتیش کو جدید اور ماڈرن تیکنیکس کے تحت مؤثر اور کامیاب بنایا جائے۔

وزیر سیاحت و ثقافت ذوالفقار علی شاہ نے بتایا کہ سیاحوں کو نئے موبائل فون دے دیے گئے ہیں تاکہ وہ اپنی فیملی سے رابطہ رکھ سکیں۔

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!