پولیس کالج کے اثر و رسوخ کیوجہ سے واقعے کو چھپا رہی ہے، طالب علم

پولیس کالج کے اثر و رسوخ کیوجہ سے واقعے کو چھپا رہی ہے، طالب علم

لاہور کے نجی کالج میں مبینہ زیادتی کے واقعے کے بعد دیگر شہریوں میں بھی احتجاج شروع
پولیس کالج کے اثر و رسوخ کیوجہ سے واقعے کو چھپا رہی ہے، طالب علم

Webdesk

|

15 Oct 2024

لاہور کے پنجاب کالج کی طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کے خلاف مسلسل دوسرے روز بھی سڑکوں پر طالب علم نکلے ہوئے ہیں اور پولیس پر ادارے کے اثر و رسوخ کی وجہ سے واقعے کو چھپانے کی کوشش کرنے کا الزام لگارہے ہیں۔

 حکومتی یقین دہانیوں اور تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل کے باوجود طلباء غیر مطمئن ہیں اور انصاف اور شفافیت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

 پنجاب اسمبلی کے باہر شروع ہونے والا احتجاج ملتان، جہانیاں اور ظفروال سمیت پنجاب کے دیگر شہروں تک پھیل گیا ہے۔ 

 طالب علموں نے کالج کی املاک میں توڑ پھوڑ کی، موٹرسائیکل ریلیاں نکالیں، اور ٹریفک کو بلاک کیا، مظاہرین نے مبینہ جنسی زیادتی کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

 اس واقعے میں لاہور کے علاقے گلبرگ میں پنجاب کالج میں سال اول کی طالبہ شامل ہے، جہاں سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے مبینہ زیادتی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ 

 تاہم متاثرہ خاندان کے افراد نے ایک ویڈیو بیان میں ان دعوؤں کی تردید کی ہے۔ 

 انہوں نے اے ایس پی ڈیفنس شہربانو نقوی کے ساتھ ریکارڈ کی گئی ایک ویڈیو میں بتایا کہ ان کی بیٹی گھر سے پھسل گئی تھی، اس کی کمر پر چوٹ آئی تھی، اور وہ ہسپتال میں زیر علاج تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!