پولیس وردی پہن کر وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار ،اہم انکشافات

پولیس وردی پہن کر وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار ،اہم انکشافات

کراچی میں ڈاکوئوں نے واردات کرنے کا انوکھا طریقہ اپنا لیا ، پولیس سے بچنے کے لئے خود پولیس اہلکار کا روپ دھار کر لوٹ مار شروع کردی۔
پولیس وردی پہن کر وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار ،اہم انکشافات

Webdesk

|

16 Aug 2024

کراچی:پولیس وردی پہن کر وارداتیں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ، گرفتار ملزم نے دوران تفتیش اہم انکشافات کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈاکوئوں نے واردات کرنے کا انوکھا طریقہ اپنا لیا ، پولیس سے بچنے کے لئے خود پولیس اہلکار کا روپ دھار کر لوٹ مار شروع کردی۔

ملیر سٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے ڈکیت گینگ کا پولیس وردی پہنا کارندہ اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم موسی نے بتایا کہ پولیس وردی پہن کر وارداتیں کرنے کا آئیڈیا گینگ کے ساتھیوں نے دیا۔ہماراگینگ چار سے پانچ ملزمان پر مشتمل ہے، میں پولیس وردی پہن کر بینک اور منی ایکس چینج کے باہر ریکی کرتا ہوں۔

گرفتار ملزم نے مزید بتایا کہ پولیس وردی کے ساتھ میرے پاس اسلحہ بھی موجود ہوتا ہے، شہری جیسے ہی رقم لیکر نکلتے ہیں، میں ساتھیوں کو فون سے اطلاع دیتا ہوں اور میرے ساتھی شہری کا تعاقب کرکے اسلحہ کے زور پر لوٹ لیتے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم سے پولیس وردی اور اسلحہ برآمد ہوا ہے اور ملزم کا کریمنل ریکارڈ موجود ہے تاہم گینگ کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے، ملزم ساتھیوں کے ہمراہ لوٹ کرتا تھا اور پہلے بھی گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!