پولیو ڈیوٹی پر تعینات اہلکار فائرنگ سے شہید
وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کی شدید مذمت

ویب ڈیسک
|
3 Feb 2025
خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں پولیو ڈیوٹی کے لیے جانے والا پولیس اہلکار فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق پولیس اہل کار پر فائرنگ کا واقعہ جمرود کے علاقے میں پیش آیا، جہاں سخی پل کے علاقے میں نامعلوم افراد نے پولیو ڈیوٹی کے لیے جانے والے پولیس اہلکار پر گولیاں چلا دیں۔
واقعے کے فوراً بعد زخمی اہل کار کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم پولیس اہلکار عبدالخالق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے فائرنگ سے پولیس اہلکار کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور حملہ آوروں کو جلد کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی
ہے۔
Comments
0 comment