9 hours ago
پیپلزبس سروس غیر محفوظ، عملے اور مسافروں سے 11 لاکھ روپے، موبائل فون چھین لیے گئے

ویب ڈیسک
|
13 Mar 2025
افطاری کے فوری بعد کراچی کے علاقے گلشن حدید میں کورولا گینگ نے پیپلز بس پر دھاوا بول دیا اور عملے سے 11 لاکھ روپے، موبائل فون چھین لیا۔
کراچی کے علاقے گلشن حدید میں کرولا گیند میں سوار افراد نے پیپلزبس سروس کے ملازمین پر دھاوا بولا اور اُن سے نقدی، موبائل سمیت دیگر اشیا اسلحے کے زور پر لوٹ کر لے گیا۔
واردات کے دوران مسافروں سے بھی لوٹ مار کی گئی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر لیے ہیں اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ کرولا گینگ کی یہ کوئی پہلی کارروائی نہیں بلکہ اس سے قبل متعدد شہریوں اور بالخصوص بیرون ملک سے آئے مسافروں کو ایئرپورٹ سے نکلتے ہی راستے میں لوٹنے کے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔
Comments
0 comment