پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کا اعلان
حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
Webdesk
|
15 Jan 2024
نگران حکومت نے اگلے پندرہ دن کیلئے پیٹرول کی قیمت میں آتھ روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 267 روپے 34 پیسے سے کم ہوکر 259 روپے 34 پیسے فی لیٹر ہوجائے گی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 276 روپے 21 پیسے فی لیٹر پر برقراررکھی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا جو اگلے پندرہ دن تک کیلئے لاگو رہیں گی۔
Comments
0 comment