پیٹرول کی قیمت میں بڑے اضافے کا امکان

پیٹرول کی قیمت میں بڑے اضافے کا امکان

عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کیوجہ سے قیمت میں اضافے کو ناگزیر قرار دیا گیا ہے
پیٹرول کی قیمت میں بڑے اضافے کا امکان

ویب ڈیسک

|

15 Feb 2024

حکومت نے آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے عالمی منڈی میں تیل اور مقامی سطح پر ڈالر کی قیمت بڑھنے کے ساتھ امپورٹ پریمیئم بڑھانے جیسے عوام کے پیش نظر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے اوگرا نے ایک سفارش تیار کی ہے جس کو وزارت خزانہ کو ارسال کیا جائے گا اور پھر قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 9 سے گیارہ روپے تک اضافہ متوقع ہے۔

اسی طرح مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی معمولی اضافے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ 31 جنوری کو حکومت نے عام انتخابات سے قبل فروری کے پہلے 15 روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 13 روپے 55 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 75 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا۔

 جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 272 روپے 89 پیسے اور ڈیزل کی 278 روپے 96 پیسے ہو گئی۔

ادھر عالمی مارکیٹ میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت 88.7 ڈالر کے مقابلے میں تقریباً 1.2 ڈالر بڑھ کر 89.9 ڈالر فی بیرل ہوگئی، اسی طرح ڈیزل 3.5 ڈالر مہنگا ہو کر 98.4 ڈالر سے 101.82 ڈالر فی بیرل ہوگیا، اس کے برعکس امریکی کرنسی کے مقابلے میں روپے کی قدر تقریباً 40 پیسے بڑھی، اور پاکستانی کرنسی فروری کے نصف تک 280 کے برعکس 279.7 روپے پر آگئی ہے۔

مذکورہ بالا عوام کو دیکھتے ہوئے نگراں حکومت نے قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی یاد رہے کہ نگراں حکومت یہ آخری بار اضافہ کرنے جارہی ہے کیونکہ اسکے بعد اگلی بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین منتخب حکومت کرے گی جس کے ممکنہ وزیراعظم شہباز شریف ہوں گے اور انہیں 6 سیاسی جماعتوں کی حمایت بھی حاصل ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!