3 hours ago
پیٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا
اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا
ویب ڈیسک
|
14 Sep 2026
اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتیں 15 ستمبر سے نافذ ہوں گی۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 42 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 380 روپے 24 پیسے ہوگئی۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 6 روپے 10 پیسے مہنگا کردیا گیا ہے اور اس کی فی لیٹر قیمت 409 روپے 42 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق 15 ستمبر کو رات 12 بجے سے ہوگا۔
Comments
0 comment