15 hours ago
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑا اضافہ
حکومت نے اگلے 15 روز کیلیے قیمتوں ک نوٹی فکیشن جاری کردیا

ویب ڈیسک
|
16 Jun 2025
حکومت نے آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق حکومت نے آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 95 پیسے اضافہ کیا ہے۔
حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 253 روپے اور 63 پیسے سے بڑھ کر 254 روپے 43 پیسے ہوگئی۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 254 روپے 64 پیسے سے بڑھ کر 262 روپے 59 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔
اسرائیل ایران جنگ کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث حکومت نے قیمت بڑھانے کا فیصلہ کیا جس کا اطلاق رات بارہ بجے سے یکم جولائی 2025 کی رات 12 بجے تک ہوگاْ
Comments
0 comment