پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت مزید بڑھ گئی

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت مزید بڑھ گئی

پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 9 پیسے فی لیٹر اضافہ
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت مزید بڑھ گئی

ویب ڈیسک

|

30 Jul 2026

پیٹرولیم مصنوعات ایک بار پھر مہنگی، حکومت نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 9 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 336 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 42 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 393 روپے 4 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

یہ نئی قیمتیں آج رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوں گی۔

عالمی منڈی میں بھی خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ تازہ کاروبار کے دوران برینٹ خام تیل تقریباً 94 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل تقریباً 89 ڈالر فی بیرل کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے، جس کے باعث بین الاقوامی سطح پر بھی ایندھن کی قیمتوں پر دباؤ برقرار ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!