راجستھانی ہوائیں بند، کراچی میں اگلے پانچ روز شدید گرمی ہوگی

راجستھانی ہوائیں بند، کراچی میں اگلے پانچ روز شدید گرمی ہوگی

اس دوران پارہ 39 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے
راجستھانی ہوائیں بند، کراچی میں اگلے پانچ روز شدید گرمی ہوگی

ویب ڈیسک

|

4 Apr 2025

بھارتی راجستھان پر موجود کم دباؤ کے باعث سمندری ہوائیں غیر فعال ہوگئی ہیں، جبکہ بلوچستان کی گرم ریگستانی اور شمال مغربی ہوائیں کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع پر اثرانداز ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، کراچی میں گرمی کی شدت منگل تک برقرار رہ سکتی ہے۔ آج سے اتوار تک (3 دن کے دوران) زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ اس دوران سمندری ہوائیں صبح سے سہ پہر تک بند رہ سکتی ہیں، جس سے گرمی کا احساس مزید بڑھ جائے گا۔

 تاہم، پیر سے درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری کمی ہونے کا امکان ہے، جبکہ منگل یا بدھ تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 35 ڈگری پر واپس آجائے گا۔  

محکمہ موسمیات کے مطابق، 9 اپریل کو ایک نیا مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہوگا، لیکن اس کے باوجود کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔ تاہم، دیہی سندھ کے بعض اضلاع میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔  

شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دوپہر کے اوقات میں غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں تاکہ گرمی سے ہونے والی ممکنہ صحت کے مسائل سے بچا جا سکے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!