رشتہ نہ دینے پر بھانجے نے دو خالاؤں کو قتل کردیا

رشتہ نہ دینے پر بھانجے نے دو خالاؤں کو قتل کردیا

خالہ کسی اور سے بیٹی کی شادی کرنا چاہتی تھی
رشتہ نہ دینے پر بھانجے نے دو خالاؤں کو قتل کردیا

Webdesk

|

20 Jun 2024

ملتان میں بھانجے نے رشتہ نہ دینے پر فائرنگ كر كے اپنی 2 خالاؤں كو قتل كردیا۔

پولیس كے مطابق ملتان كے علاقے قادرپوراں میں ملزم نے اپنی خالہ كے گھر میں گھس كر فائرنگ كی جس كے نتیجے میں دونوں خالائیں موقع پر جاں بحق ہوگئیں اور ملزم فرار ہوگیا۔ 

پولیس نے بتایا كہ واقعہ ملزم اور اس كی خالاؤں كے درمیان جاری زمین اور رشتے كے تنازع كے باعث پیش آیا۔ پولیس حكام كے مطابق واقعے كی تحقیقات كا آغاز كردیا گیا ہے ، ملزم كی گرفتاری كیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ایک خالہ کی بیٹی سے رشتے اور شادی کا خواہش مند تھا تاہم اُس کی خالہ اپنی بیٹی کا ہاتھ کسی اور کو دینا چاہتی تھیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!