1 hour ago
راولاکوٹ میں سردار تنویر الیاس کے قافلے پر فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ جاں بحق
ویب ڈیسک
|
17 Jul 2026
راولاکوٹ میں سردار تنویر الیاس کے قافلے پر فائرنگ ہوئی جس میں زخمی ہونے والا سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے انتخابی قافلے کو راولاکوٹ کے علاقے ڈھلکوٹ میں روک دیا گیا، جہاں کشیدگی کے دوران فائرنگ ہوئی اور ان کا سیکیورٹی گارڈ آصف سر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا جو بعد میں دم توڑ گیا۔
ذرائع کے مطابق قافلے کا راستہ سڑک پر مشین کھڑی کرکے بند کیا گیا، جس کے بعد دونوں جانب تلخ کلامی، پتھراؤ اور فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
واقعے کے بعد سردار تنویر الیاس اپنا دورہ ادھورا چھوڑ کر ساتھیوں سمیت اسلام آباد واپس روانہ ہوگئے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاحال واقعے پر کوئی باضابطہ مؤقف جاری نہیں کیا گیا، جبکہ فائرنگ سے متعلق دعوؤں کی بھی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہو سکی۔
Comments
0 comment