راولپنڈی جرگہ قتل: مقتولہ کے دوسرے شوہر کے والد اور ماموں گرفتار، لڑکی کی گردن ٹوٹنے کا انکشاف

راولپنڈی جرگہ قتل: مقتولہ کے دوسرے شوہر کے والد اور ماموں گرفتار، لڑکی کی گردن ٹوٹنے کا انکشاف

جرگے کے حکم پر قتل ہونے والی خاتون کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے
راولپنڈی جرگہ قتل: مقتولہ کے دوسرے شوہر کے والد اور ماموں گرفتار، لڑکی کی گردن ٹوٹنے کا انکشاف

ویب ڈیسک

|

29 Jul 2025

راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی میں جرگے کے فیصلے پر ایک شادی شدہ خاتون کے قتل کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس نے مقتولہ کے دوسرے شوہر **عثمان کے والد اور ماموں کو گرفتار کر لیا ہے۔

یہ پیشرفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب گزشتہ روز اس کیس کے 6 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ پولیس نے ان ملزمان کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی تاکہ آلہ قتل برآمد کیا جا سکے۔

تاہم، سول جج قمر عباس تارڑ کی عدالت نے ملزمان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا تھا اور انہیں یکم اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

اس کیس میں ایک اہم پیش رفت یہ بھی ہوئی ہے کہ جرگے کے حکم پر قتل ہونے والی خاتون کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

فارنزک ٹیم نے مقتولہ کی لاش کے نمونے بھی حاصل کیے ہیں، اور گرفتار ملزمان نے ہی قبر کی نشاندہی کی تھی۔

قبل ازیں گزشتہ روز قبر کشائی میں یہ بات سامنے آئی کہ لڑکی کو بدترین تشدد کے بعد قتل کیا گیا کیونکہ اُس کے جسم پر تشدد کے نشانات جبکہ گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!