راولپنڈی میں چینی باشندے کے کال سینٹر پر ڈکیتی، مسلح شخص نے خود کو ایف آئی اے اہلکار ظاہر کیا

راولپنڈی میں چینی باشندے کے کال سینٹر پر ڈکیتی، مسلح شخص نے خود کو ایف آئی اے اہلکار ظاہر کیا

ملزمان 70 ہزار نقد، 40 موبائل فون، لیپ ٹاپ اور سی سی ٹی وی کیمرے نکال کر لے گئے
راولپنڈی میں چینی باشندے کے کال سینٹر پر ڈکیتی، مسلح شخص نے خود کو ایف آئی اے اہلکار ظاہر کیا

ویب ڈیسک

|

8 Jul 2024

راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کے علاقے مری روڈ پر چینی باشندے کے کال سینٹر پر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مری روڈ پر واقع کیانی پلازہ میں چینی باشندے نے کال سینٹر کھولا تھا، جہاں پیر کے روز دو نقاب پوش ڈاکو داخل ہوئے اور انہوں نے خود کو ایف آئی اے اہلکار ظاہر کیا۔

متاثرہ شخص کے مطابق ملزمان 70 ہزار نقد، 40 موبائل فون، لیپ ٹاپ اور سی سی ٹی وی کیمرے نکال کر لے گئے۔

مسلح افراد کمپنی کے مالک (چینی باشندے) سے گاڑی کی چابی بھی چھین لے گئے، اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ایس پی راولپنڈی فیصل سلیم کے مطابق ملزمان نے خود کو ایف آئی اے اہلکار ظاہر کیا اور چیکنگ کے بہانے موبائل فون اور لیپ ٹاپ وغیرہ لے گئے، تاہم متاثرہ کمپنی انتظامیہ پولیس کارروائی کروانے سے بھی ہچکچارہی ہے۔

فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کو بھی کال کیا ہے کہ وہ معاملے کو دیکھیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!