راولپنڈی میں ٹارگٹ کلنگ کی واردات میں پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے جاں بحق
پولیس نے واقعے کو ٹارگٹ کلنگ قرار دے دیا، حملہ آور فرار
ویب ڈیسک
|
12 Feb 2024
راولپنڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری عدنان جاں بحق ہوگئے۔
راولپنڈی میں پولیس لائنز میں واقع جناح پارک کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے سگنل پر گاڑی رکتے ہی چوہدری عدنان پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ حملہ آوروں نے ڈرائیونگ سائٹ سے ہی فائرنگ کی۔
پولیس کے مطابق چوہدری عدنان فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہوئے تھے تاہم جب انہیں بے نظیر اسپتال منتقل کیا گیا تو ڈاکٹرز نے اُن کی موت کی تصدیق کردی۔
پولیس نے واقعے کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیا ہے جبکہ ڈاکٹرز نے بتایا کہ چہرے پر لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی ہے۔
Comments
0 comment