شادی سے بچنے کیلیے عین بارات کے وقت دلہا نے خود کو گولی مار کر زخمی کرلیا

شادی سے بچنے کیلیے عین بارات کے وقت دلہا نے خود کو گولی مار کر زخمی کرلیا

دلہا نے دباؤ کی شادی میں بچنے کیلیے خود کو گولی ماری
شادی سے بچنے کیلیے عین بارات کے وقت دلہا نے خود کو گولی مار کر زخمی کرلیا

ویب ڈیسک

|

21 Jan 2025

ایک حیرت انگیز اور عجیب واقعے میں لاہور کے علاقے سبزہ زار میں ایک دلہے نے اپنی شادی سے بچنے کے لیے خود پر گولی چلا کر ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا۔

پولیس کے مطابق، یہ واقعہ دلہا علی حیدر نے شادی کے دباؤ سے بچنے کے لیے خود بنایا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ پولیس کو ابتدائی طور پر ڈکیتی کی اطلاع ملی، جس میں علی حیدر نامی شخص کو گولی لگنے کی خبر دی گئی۔ تاہم، تحقیقات کے دوران ایک حیران کن کہانی سامنے آئی۔

پولیس کی ایک دن کی تفتیش کے بعد پتہ چلا کہ علی حیدر نے شادی سے بچنے کے لیے پورا واقعہ خود سے ترتیب دیا اور ڈکیتی کا جھوٹا ڈرامہ بنایا۔ علی حیدر نے اعتراف کیا کہ اس نے شادی کے دباؤ سے بچنے کے لیے جھوٹے الزامات لگا کر ہنگامی کال کی تھی۔  

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!